کانپور26مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اس ملک میں وکاس ہورہا ہے اور وکاس کی شرح نمو یوں ہے کہ ہر ایک کو دھمکیاں مل رہی ہیں خواہ معروف صحافی رویش کمار ہو یا پھر ایک ادنیٰ شخص ، اور یہی بتاتاہے اتر پردیش کے کانپور واقع وہ حادثہ جس میں ایک مسلم نوجوا ن کے ساتھ کچھ لوگوں (شدت پسند ہندؤں )نے مارپیٹ اور دھمکی دی ہے کیونکہ اس کا کسی دوسرے مذہب (ہندو)کی لڑکی سے ساتھ معاشقہ تھا۔ حملہ آوروں نے مارپیٹ کی ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ پر کس طرح تھپڑ برسائے جا رہے ہیں۔ جب متاثرنوجوان سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ عورت سے گزشتہ تین سالوں سے بات چیت کر رہا ہے۔ واقعہ کے وقت معشوقہ سے ریلوے اسٹیشن ملنے گیا تھا۔ اس دوران ملزمان بھی اس کا خاموشی سے پیچھا کرتے ہوئے گئے۔ ویڈیو میں ملزمین اس متاثر سے اس کے اور عورت کے درمیان تعلقات کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عورت ہندو ہے۔ ویڈیو میں ملزمان کو دھمکی دیتے ہوئے صاف سنا جا سکتا ہے. وہ کہہ رہے تھے، تم نے جو کیا ہے اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ ویڈیو میں صاف سنا جا سکتا ہے کہ شر پسند یہ بھی دھمکی دے رہے ہیں کہ تمہاری زندگی برباد نہیں کر دی تو اپنا نام بد ل لیں گے ۔ ان میں سے ایک کہتا ہے کہ اس کو کم آبادی والے علاقہ میں لے جانا چاہیے ۔ NDTVکے دعویٰ کے مطابق سے بات چیت میں نوجوان نے دعوی کہ حملہ آور کسی مذہبی سخت گیر تنظیم سے وابستہ تھے ۔